پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کی واپسی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔۔۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی پارٹی

صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔۔۔نئے پارٹی صدر کے باضابطہ نام کا اعلان پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں  کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج  منگل کی سہ پہر لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close