7 لاکھ طلبہ کو نظر کا چشمہ اور ہیئرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری

لاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 لاکھ طلبہ کو نظر چشمہ اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔ منصوبے کے تحت ایک نجی ادارے کی مدد

سے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کی پہلے اسکریننگ کی جائے گی اور پھر انہیں چشمہ اور ہیرنگ ایڈ فراہم کی جائے گی۔۔۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔۔۔ مریم نواز نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کا پہلا سرکاری اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں