تشدد اور گرفتاریاں، آج ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

 لاہور (پی این آئی) وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔۔۔ لاہور میں وکلاء کے اجلاس سے خطاب میں

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جو ہوا، ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔۔۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وکلاء کے خلاف مقدمات پر لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر وکلاء کا پولیس سے تصادم ہوا۔۔۔ پولیس کی جانب سے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا گیا اور احتجاج کرنے والے 70 سے زائد وکلاء کو گرفتار کیا، جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close