لندن (پی این آئی) واٹس ایپ میں بیٹا ٹیسٹرز پروگرام کافی عرصے سے دستیاب ہے اور کوئی بھی صارف اس پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں اب
ایسا لگتا ہے کہ انسٹا گرام میں بھی اسی طرح کا پروگرام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔۔۔ ایک رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام میں Early Access to Features نامی آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ واٹس ایپ بیٹا پروگرام جیسا ہوگا۔۔۔ انسٹا گرام میں ابھی نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی کے لیے اینڈرائیڈ بیٹا پروگرام کا حصہ بننا پڑتا ہے۔۔۔ مگر اس نئے آپشن سے نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی انسٹا گرام کے اندر ہی ممکن ہو جائے گی۔۔۔ یہ آپشن انسٹا گرام سیٹنگز میں موجود ہوگا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں