وینا ملک کے ساتھ ان دنوں یہ نیا بندہ کون ہے؟

 لاہور (پی این آئی) خبروں میں رہنے کی ایکسپرٹ وینا ملک کا نام ان دنوں کسی اداکار و ماڈل کے ساتھ نہیں بلکہ ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ گردش کر رہا ہے جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں، دونوں کے

درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ وینا کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے؟ کیا اداکارہ و ماڈل واقعی کسی کے ساتھ نئے تعلق میں ہیں یا بس یہ سلسلہ سوشل میڈیا پر دکھاوے کے سوا کچھ بھی نہیں؟ وینا ملک نے ان اڑتی اڑتی خبروں پر خاموشی توڑی اور جیو ڈیجیٹل سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “عموما خواتین کبھی اپنے رازوں سے پردہ نہیں ہٹاتیں اور میں نے کافی وقت تک اس بات کو چھپا کر رکھا لیکن محبت و پیار کے تعلق پر اگر خبریں بنیں تو اس میں کیا  بری بات ہے؟وینا ملک کے مداح اب ان کی طرف سے مزید چٹ پٹی خبروں کے منتظر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close