ممبئی (پی این آئی) بھارت کی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق پر فائرنگ کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی ہسپتال پہنچنے والوں میں شامل
تھے۔۔۔۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا صدیق پر گزشتہ رات تقریباً 9:30 بجے 2 سے 3 گولیاں چلائی گئی تھیں، انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا صدیق پر فائرنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد کئی بالی ووڈ شخصیات ہسپتال پہنچی تھیں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات اداکارہ شلپا شیٹی، اداکار
سلمان خان، سنجے دت اور ظہیر اقبال مقتول کے اہلخانہ سے ملاقات کرنے اسپتال پہنچے تھے۔۔۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اسپتال کے احاطے میں اداکارہ شلپا شیٹی کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں