آئمہ بیگ طویل عرصے کے لیے پاکستان سے چلی گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی مقبول اور معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے طویل مدت تک پاکستان سے باہر رہنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں جہاز اور بعد ازا دبئی ایئر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔گلوکارہ نے اپنی پہلی اسٹوری میں لکھا ہے ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی، میں معمول سے ہٹ کر ایک یا دو ہفتوں، مہینوں سے زائد عرصے کے لیے باہر جا رہی ہوں، میں خوش نہیں ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ اللہ سب ٹھیک کر دے گا۔۔۔۔۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close