ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی، خوبرو پاکستانی اداکارہ کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور خوبرو ماڈل ہانیہ عامر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی سے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ مشہور ہونے

کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی۔۔۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہنے کی وجہ  بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔۔۔ اداکارہ نے کہا کہ

مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللّٰہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی نہ کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close