اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 98 فیصد ارکان کی رائے 15 اکتوبر کو احتجاج کے حق میں ہے۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر 14 تاریخ تک
پارٹی رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو 15 اکتوبر کو ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے اور احتجاج کریں گے۔۔۔۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر احتجاج کرنے پر پھوٹ پڑگئی ہے۔۔۔۔۔ جنگ اور دی نیوز کے ایڈيٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کے مطابق پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج پر تحفظات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں