جے یو آئی رہنما کی پی ٹی آئی سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی (فضل الرحمان)  کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز  پورے نہیں اور  اگر نمبرز  پورے ہیں تو وہ کسی

اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے۔۔۔۔۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج ڈھائی بجے  پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے، دیکھتے ہیں تجاویز پر ہم کہاں تک ۔۔۔۔آگے بڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔انہوں نے تحریک انصاف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close