جے یو آئی نے صاف انکار کر دیا

 کراچی (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی جو بنیادی حقوق کے منافی ہو۔۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا آئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح موقف دیا، ہم نے پوری قوم کو مشکل سے بچا لیا ہے۔۔۔۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئین کو کھیل نہ بنائیں، اگر ترمیم کرنی ہے تو تقاضے بھی پورےکریں، جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں جو بنیادی حقوق کے منافی ہو، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں اور اسے صرف وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close