ماضی سے سبق سیکھیں، سابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں برداشت ضروری ہے، ا گر

کوئی جلسہ کرتا ہے تو اُسے کرنے دیں۔۔۔ چکوال میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، اگر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ باتیں کرتے ہیں اور حکومت میں آ کر وہی دہراتے ہیں، میں خود ایک گھنٹہ گھوم کر یہاں پہنچا ہوں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close