پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی زیرگردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو

کرت ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی صدر نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز جو اجلاس ہوا اُس میں سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، زیر گردش خبروں کو مسترد کرتا ہوں۔۔۔۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت ماحول سازگار نہیں، پی ٹی آئی جب تک 9 مئی کے واقعے پر معافی نہیں مانگتی، بات چیت نہیں ہوسکتی۔۔۔۔ اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کا احتساب 200 فیصد ہونا چاہیے، اگر پی ٹی آئی کو 9 مئی پر تاسف ہے تو آگے چلا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں