دہشت گردوں کو بلوچ تسلیم کرنے سے انکار

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی را فنڈڈ حملے ہیں، جس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت

گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے۔۔۔۔ آج اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں، سی پیک اور  پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے،سکیورٹی فورسز سے مل کر خون کے ایک ایک قطرےکاحساب لیں گے، دہشت گردوں کےہمدردوں اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کو ماننے والوں سے آئین کےفریم ورک میں مذاکرات کرسکتے ہیں، جو معصوم لوگوں کو مارے گا اس کے پیچھے ضرور  جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close