مریم نواز میاں چنوں پہنچ گئیں، ارشد ندیم کے لیے بھاری انعامات

میاں چنوں (پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب وزیرِ اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر میاں چنوں میں اتھلیٹ ارشد ندیم  کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔۔۔۔مریم

نواز  نے ارشد ندیم کو بھاری انعامات دئیے۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر پی اے کے 92.97  الاٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ جبکہ تحفے میں دی گئی گاڑی ارشد ندیم کےگھر پہنچا گئی ہے۔۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے

ارشد ندیم کے کوچ اور استاد سلمان اقبال بٹ کو بھی شاباش دی اور انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔۔۔۔۔۔ مریم نواز نے ارشد ندیم  کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں