اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق نئے رولز کے تحت کی جانے والی ترمیم کے بعد پاسپورٹ پاکستان کے
کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا اور ملک بھر میں نیشنل بینک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائی جاسکے گی۔۔۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز میں ترمیم کی سمری وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جاسکے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں