لاہور (پی این آئی) رواں سال فروری میں ایک خاتون کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے بچا کر لے جانے والی نوجوان پولیس افسر شہر بانو نقوی کو وفاقی وزیر
داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔۔۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر
تعینات کیا گیا ہے۔۔۔ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔۔۔ اچھرہ بازار لاہور کے واقعے میں ان کے دلیرانہ ایکشن کی وجہ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو شاباش دی تھی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں