اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی مرضی کا پولیس افسر لگا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے پولیس افسر علی رضا کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی حسن سردار کو سی پی

او پولیس ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا، دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کیلئے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close