نیا بجٹ، تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ؟ فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ زیر غور کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پنشن اصلاحات

متعارف کروانے کو بھی تیار نظر آ رہی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک سے زیادہ پنشن پر پابندی اور کئی دیگر اصلاحات حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ برائے 2024-25 میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے 10سے 15 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے۔۔۔۔تنخواہوں کے محاذ پر وزارت خزانہ تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ پھر بھی کچھ دباؤ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔ س لیے اگلے بجٹ میں تنخواہ میں اضافے کو 12.5 یا 15 فیصد تک بڑھانے کے لیے اسے 2.5 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 5فیصد تک لانے کے لیے مالیاتی ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close