اوورسیز پاکستانیوں کی قبضہ مافیا سے جان چھوٹ گئی، وزیراعظم عمران خان نے شاندار منصوبے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اور وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے 2 ہفتے میں وراثتی سرٹیفکیٹ ملنا شروع ہوجائے گا، 90 لاکھ اورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، قانون سے قبضہ مافیا سے جان چھوٹ جائے گی، ہماری حکومت عام آدمی کیلئے

آسانیاں پیدا کررہی ہے۔انہوں نے لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اور وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ پہلی ریاست تھی جہاں پر انصاف کا نظام قائم تھا، ریاست کے خلیفہ جب پیسا آنا شروع ہوا تو اپنے اوپر نہیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوا، فلاحی ریاست تھی وہاں صرف عوام پر پیسا خرچ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اصلاحات سے عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے، جب عام آدمی کی زندگی بہترہوگی تو پھر اصلاحات کا فائدہ ہوتا ہے، ماڈرن طریقوں سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔پاکستان کو 21 ویں صدی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور بہتر ٹیکنالوجی لائی گئی،نادرا کی مدد سے لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اور وراثتی سرٹیفکیٹ کو آن لائن کیا گیا ، نئے قانون سے 2 ہفتے میں وراثتی سرٹیفکیٹ مل جائے گا،اورسیز پاکستانیوں کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے ، وہ ہمارے لیے بڑی طاقت ہیں، 90 لاکھ اورسیز پاکستانی ہمیں پیسا بھیجتے ہیں، جس سے ہمارا ملک چلتا ہے۔ملک میں کیوں قبضہ گروپ ہیں، یہاں قبضہ مافیا ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیتے ہیں۔ عدالتی نظام میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں۔ سب سے اہم چیز کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لانی ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق تجاویز کا انتظار کررہا ہوں، ہمارا کرمنل سسٹم انصاف فراہم کرنے میں دیر کردیتا ہے،جب سزائیں جلد ملیں گی تو جرائم میں کمی آئے گی۔ ہماری اکثریت انگریزی نہیں سمجھتی، اس لیے ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے، انگریزی میں بات کر کے ہمیں ان کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ہم خواتین کو بھی جلد وراثتی حصہ دینے کا عمل بھی خودکار بنائیں گے۔یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ خواتین کو ان کا وارثتی حق نہیں ملتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close