کتنے فیصد پاکستانی شادی شدہ نکلے؟ گیلپ سروے نے انکشاف انگیز رپورٹ جاری کر دی

 اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ سروے کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شادی شدہ پاکستانیوں کی شرح فیصد جاننے کے لیے جب گیلپ نے لوگوں سے معلوم ْ

کیا تو ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد شادی شدہ نکلے اور 20 فیصد نے غیرشادی شدہ ہونے کا بتایا۔۔۔ سروے کے مطابق شادی شدہ پاکستانیوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے، شہروں میں 75 فیصد اور  دیہاتوں میں 83 فیصد نے شادی شدہ ہونے کا کہا جبکہ مردوں کی نسبت خواتین میں شادی شدہ ہونے کی شرح 12 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔۔۔ سروے میں 30 سال کی عمر کے 56 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 96 فیصد پاکستانیوں نے شادی شدہ ہونے کا کہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں