ایف ایف سی کا سال 2024 کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے سال 2024 کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں 1 جولائی 2024 سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل)

کا ایف ایف سی میں انضمام ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے اس انضمام کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ایف ایف بی ایل کا بورڈ تحلیل ہو گیا اور اب ایف ایف سی کا بورڈ merged entity کا نگرانی کردار جاری رکھے گا۔

ایف ایف سی کے 2024 کے مالیاتی کارکردگی کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

*۔ مجموعی یوریا پیداوار: 2,842 ہزار ٹن، جس میں دوسرے نصف سال میں بن قاسم پلانٹ کی طرف سے 287 ہزار ٹن شامل ہے۔
*۔ مجموعی یوریا کی فروخت: 2,942 ہزار ٹن۔
*۔ ڈی اے پی کی فروخت: 653 ہزار ٹن۔
*۔ منافع: 64.7 ارب روپے، جو ایف ایف بی ایل کے نتائج کی شمولیت، سرمایہ کاری کی آمدنی اور ڈیویڈنڈز کے علاوہ کمپنی کی موثر لاگت کی کنٹرول کی بدولت حاصل ہوا۔
*۔ مجموعی منافع: 85.5 ارب روپے، جو سبسڈیئریز اور ایسوسی ایٹ کمپنیوں کی بہتر کارکردگی کے نتیجے میں کمایا گیا۔
حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی: 2024 میں حکومت کو 94.11 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ۔
زرمبادلہ کی بچت: مجموعی طور پر درآمدی متبادل کے ذریعے 2024 میں 1.4 ارب امریکی ڈالر کی بچت کی گئی۔
کمپنی نے شیئرہولڈرز کو فی شیئر کے حساب سے 21 روپےکے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے، جو پہلے سے ادا کیے گئے عبوری منافع کے علاوہ ہے، جو 15.50 روپے فی شیئر تھا (انضمام کے بعد 13.86 روپے فی شیئر کے حساب سے نظر ثانی کیا گیا تھا)۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close