ایل پی جی ناقابل یقین حد تک سستی، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز  عرفان کھوکھر کے مطابق

ملک میں ایل پی جی کی قیمت 250 روپے سےکم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔۔۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 70 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔۔۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا پاکستان میں ایل پی جی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور آئندہ 5 برسوں میں ملک میں ایل پی جی کا استعمال بہت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close