وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پلندری کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پلندری کے 30ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد طیب، کمانڈر

  اے کے بریگیڈ، سید محسن گیلانی سپیشل سیکریٹری مالیات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب نے شرکاء کو ایجنڈا کے بارے میں برِیف کیا۔اجلاس میں بورڈ نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کے استعفٰے کی منظوری دینے کے علاوہ کالج کے ڈیلی ویجز سٹاف کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی۔ نئے پرنسپل کے انتخاب کیلئے کالج کی مجلس انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کیڈٹ کالج کو فیکلٹی سمیت تمام  سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے کیڈٹ کالجز کو تمام وسائل مہیا کریں گے. ان سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ کیڈٹ کالج پلندری کو فنڈز کے علاوہ تمام مسائل حل کریں گے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close