تحصیل بلوچ پریس کلب کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

سدھنوتی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے تحصیل بلوچ پریس کلب کے وفد نےشمشاد علی نظامی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پریس

کلب کے لئے اراضی اور کیبن فراہم کرنے کی یقین دہانی اور صحافتی ٹور کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحافی قلم کے ذریعے ریاست کی ترقی کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ گزشتہ روزصحافی و کالم نویس شمشاد علی نظامی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں ملک یاسین طاہر ، سردار امتیاز ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خالد مغل و دیگر شامل تھے ۔شمشاد علی نظامی وزیراعظم کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچ میں پریس کلب کے لئے جگہ اور فنڈز نہ ہونے سے پریس کلب کی

عمارت نہ ہے اس کے لیے کیبن فراہم کئے جائیں جس پر وزیراعظم نے دونوں مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی بھی موجود تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close