مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپیکر آزاد کشمیر کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب

اسلام آباد (پی این آئی) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ،شہید ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ کا لافانی تصور دیا ۔آزادکشمیر کو حقینی معنوں میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنانا ہو گا ۔آزادکشمیر میں جس قدر سیاسی و انتظامی سیٹ اپ ہے وہ تحریک آزادی کشمیر کا مرہون منت ہے ۔شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس ،اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر محمد فاروق رحمانی ،محمود ساغر ،سید یوسف نسیم ،میر طاہر مسعود ،شیخ محمد یعقوب ،عبدالمجید ملک ،الطاف بھٹ ،تنویر الاسلام ،حسن البناء ،محترمہ شمیم شال ،سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء ،سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین ڈار ،عبدالحمید لون ،راجہ خادم حسین ،چوہدری شاہین اقبال ،مشتاق بھٹ ،سید اعجاز شاہ ،سابق مشیر سردار امجد یوسف ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،بیرو چیف آج نیوز طارق چوہدری ،ڈائریکٹر نیوز جی ٹی وی قیوم بخآری ،اینکر پرسن جی ٹی وی خواجہ اے متین ،صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ،عامر محبوب ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی ،راجہ کفیل ،معروف انجم چیچی ،ظفر ملک ،رئیس رحمان ،غلام مصطفی ہاشمی ،حنیف قمر ،چوہدری امجد حسین ،سردار حمید ،چوہدری جاوید اقبال ،سردار جاوید اقبال ،خالد گردیزی ،بشارت عباسی ،خواجہ کاشف میر ،عابد عباسی ،شہزاد راٹھور ،ہارون الرشید ،چوہدری ممتاز ،مہتاب ظفر ،محی الدین ڈار ،عرفان سدوزئی ، معاون خصوصی سپیکر سید عزادار حسین کاظمی اور پریس سیکرٹری وزیراعظم آزادکشمیر خواجہ عمران الحق بھی موجود تھے ۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ملک میں مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ان کے ویژن کے مطابق وفاقی حکومت آگے بڑھ رہی ہے اور ملک بحران سے نکل آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت اور بات چیت کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکالا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو محروم طبقے کے حقوق کی ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہاں سیاسی اور مذہبی آزادی میسر نہیں ہے سرینگر کی جامع مسجد بند ہے اور وہاں تراویح پر پابندی ہے ،بھارت نے جعلی انتخابات کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی ہو گی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کل جماعتی حریت کانفرنس کا بہت خیال رکھتی تھیں انہوں نے حریت کانفرنس کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مبصر کا درجہ دلوایا تھا وہ تحریک آزادی کی پرزور حامی تھیں اور کشمیریوں کا مقدمہ عالمی فورموں پر بلند کرتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے اقدامات کے ذریعے ریاست کے تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی ،بھارت جعلی ڈومیسائلوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے دنیا کو اس جانب توجہ دینا ہو گی ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close