لندن (پی این آئی) انٹرنیٹ پر کام کرنے والے صارفین کے لیے پاس ورڈ ایک بڑا تحفظ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی سر دردی بھی ہے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاس ورڈ کو
ختم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کر رہی ہیں۔۔۔۔ اب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے اور کروم ویب براؤزر پر متعدد ڈیوائسز میں پاس کی (passkey) ٹیکنالوجی کا استعمال آسان بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پاس کیز کو صارفین گوگل سروسز اور دیگر اکاؤنٹس جیسے واٹس ایپ میں سائن ان ہونے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔۔۔۔ اس کے لیے انہیں اپنے فون پر پاس کیز کے لیے سیٹ کیے گئے فنگرپرنٹ، فیس اسکین، پن یا پیٹرن کو استعمال کرنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں