اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا کی معروف کمپنی ٹک ٹاک میں ایک ایسا زبردست نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی کمی اس کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے صارفین بہت زیادہ محسوس
کرتے تھے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ایسے صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔۔ اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ
کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔نئے فیچر کے استعمال سے صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں