راولپنڈی (پی این آئی) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی پر محمد حفیظ کے حیران کن
ردِعمل کے بارے میں بات کی ہے۔۔۔۔وہاب ریاض نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نیوزی لینڈ کے دورے کا ایک دلچسپ قصہ بھی سنایا۔۔۔۔۔اُنہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ایک دورے پر ہم سب کھلاڑی فاسٹ بولر شعیب اختر کے کمرے میں کھانا کھا رہے تھے اور کمرے میں ٹی وی پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا مشہور گانا ’شیلا کی جوانی‘ چل رہا تھا تو شعیب اختر نے ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر کہا کہ کترینہ کیف کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے۔۔۔۔۔۔
پروگرام میں پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ دراصل، شعیب اختر 2008ء میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر چُکے ہیں، اس لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی ان کی دوستی ہے تو وہاں ان کی کترینہ کیف سے بھی ملاقات ہوئی تھی اس لیے اُنہوں نے کترینہ کیف کو اپنی دوست کہا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں