لاہور (ُپی این آئی) عیدالاضحیٰ پر کس کس کی سزا میں کمی اور رہائی عمل میں آ جائے گی؟ محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار
کرلی ہے۔۔۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔۔۔ حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔۔۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کےلیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے رویے کا مظاہرہ لازمی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں