تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی فروخت کا الزام، پی ٹی آئی اُمیدوار قیادت پر پھٹ پڑا

گوجرانوالہ(پی این آئی) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے قیادت پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگا دیا۔

گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم میں مبینہ طور پر پیسے چل گئے۔تحریک انصاف پی پی 62 کے سابق ٹکٹ ہولڈر نے ضلعی جنرل سیکرٹری پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ افضل چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی رضا شاہ نواز بٹر نے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ مانگا۔میرے انکار پر اس نے زیادہ پیسے لیکر ٹکٹ رضوان سیان کو دے دیا۔ ٹکٹوں کی فروخت میں علی رضا شاہ نواز بٹر کے ساتھ لاہور میں تحریک انصاف کا کوئی بڑا آدمی ملا ہوا ہے۔ سابق ٹکٹ ہولڈرافضل چیمہ نے کہا کہ میں نمل کا ڈونر ہوں،علیمہ خان کو پتہ ہے،نمل یونیورسٹی کے پروگرام کون کرواتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close