اختلافات یا کچھ اور؟ تحریک انصاف نے کراچی سے اپنے امیدوار تبدیل کر دیے، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے اپنے امیدواروں میں تبدیلی کردی، قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں سے امیدوار بدل دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے نامزد امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی کردی۔رپورٹ کے مطابق این اے 232 کی نشست پر اب عدیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ این اے 247 پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر احسن خٹک، پی ایس 91 پر سید حماد حسین، پی ایس92 پر ساجد حسین اور پی ایس 97 پر بشیر سوڈھر امیدوار نامزد کردیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close