پشاور(پی این آئی ) پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ایمان طاہر کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی، ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح راہداری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے ایک لاکھ دو نفری مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری حکم نا ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلی تو پولیس نے گرفتار کر لیا، ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت اٹک نے سانحہ نو مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت اٹک نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے رہنماؤں میں مرکزی رہنما میجر ( ر ) طاہر صادق بھی شامل تھے جبکہ دیگر میں قاضی احمد اکبر ، یاور بخاری اور جمشید الطاف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد کرنے کا بھی حکم جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف اٹک کے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے اٹک کے حلقہ این اے 49 اٹک ون سے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کروائے۔سابق وفاقی وزیر امید وار مسلم لیگ (ن) شیخ آ فتاب احمد ،آزاد امیدوار سابق معاون خصوصی ملک امین اسلم، چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ نازطاہر، انکے بھانجے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہی ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شاہدمحمود شاہدی ،مرکزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے قریبی عزیز بر یگیڈئیر سر دار عاصم نواز خان ، ملک امین اسلم کے صاحبزادے ملک شمشیر اسلم ،سابق وزیر عشر زکوۃ پنجاب قار ی سیدالرحمان مرحوم کے بیٹے قاری محمد انس سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں