عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی گئی

شیخوپورہ (پی این آئی) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جمعہ کی شب کو ضمنی الیکشن کے سلسلے میں شیخوپورہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

 

شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ مشکل جتنی بھی بڑی ہوں نواز شریف، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی۔ ہم نے اڑھائی ماہ میں بہت کام کیے، لیکن عمران خان نے چار سال میں ایک کام نہیں کیا، مہنگائی ضرور ہے، عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کو سو مفت یونٹ کا تحفہ دیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت بجلی دینے کے بجائے یہ عدالت چلا گیا، عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس کے خلاف یہ عدالت چلا گیا، 17 جولائی تک نہ صحیح 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کی بجلی مفت کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کو پتہ ہے کہ اگلے سال تک ہماری حکومت رہی تو مہنگائی کم ہو جائے گی، معیشت ٹھیک ہو جائے گی، حالات ٹھیک ہو جائینگے۔

 

ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، مسلم لیگ ن کو اپنی عوام کو تکلیفوں سے نکلوائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن چند مہینوں میں عوام کو بحرانوں سے نکالے گی۔ عمران خان آج کل روز ٹی وی پر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ عوام کا سر کھاتا ہے، ڈیڑھ گھنٹے میں ڈیڑھ منٹ بھی اپنی کارکردگی نہیں بتاسکتا، گالیاں نکالنے والا 4 سال میں اپنے 4 کام بھی عوام کو نہیں بتاسکتا۔ یہ ہمارے نام بدل کر پکارتا ہے، یہ ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close