بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے حالیہ بیان میں بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ کے دفاعی منصوبے میں وعدے پورے نہیں ہوئے اور بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے پر کھل کر شکایت کر رہی ہے۔

جنرل انیل چوہان نے صنعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے ہتھیار 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن یہ حقیقت سے بعید ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفاعی اصلاحات یک طرفہ نہیں ہو سکتیں اور صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنی ہوں گی، کیونکہ یہ قومی سلامتی سے براہِ راست متعلق ہے۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کچھ کمپنیاں معاہدے کر کے وقت پر ڈیلیوری نہ کرنے کی وجہ سے بھارتی فوج کی عملی استعداد متاثر کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اربوں روپے کے حکومتی فنڈز کے باوجود جدید ہتھیار بروقت نہ فراہم کرنا نہ صرف فوج کی داخلی بدانتظامی کا باعث ہے بلکہ خطے میں بھارتی ملٹری ماڈرنائزیشن کے ناکام ہونے کا بھی عندیہ دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close