سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ستائیس زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے اچانک پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں عمارت کے کئی حصے متاثر ہوئے جبکہ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔
ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






