ارجنٹائن کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں ایک زور دار دھماکا ہوا جس کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
میئر ایزیزا کے مطابق افسوسناک واقعہ اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا، جہاں دھماکے نے متعدد فیکٹریوں کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ قریب واقع گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد آگ کے بڑے بڑے شعلے آسمان میں بلند ہوتے دیکھے گئے، اور مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی۔ ادھر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے سے چند لمحے پہلے آسمان سے ایک نامعلوم شے کو زمین کی طرف گرتے ہوئے دیکھا۔
#BREAKING: Moment massive explosion erupts at ‘agrochemical factory’ in Ezeiza, Argentina — La Nacion https://t.co/2FTvVmnJ6s pic.twitter.com/bvIG28LLlm
— Rapid Report (@RapidReport2025) November 15, 2025
میئر نے بتایا کہ واقعے میں ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






