تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند ، اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے سولہ نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کینٹ کے تمام اسکول اور کالجز اس عرصے کے دوران بند رہیں گے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

27 ویں آئینی ترمیم نئی ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا، اپوزیشن کا شدید احتجاج

یہ اقدام بلوچستان میں دس سے سولہ نومبر کے دوران نافذ انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کی معطلی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، تاہم کوئٹہ شہر کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے سیکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے اور چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔

اگرچہ کوئٹہ کو سرکاری طور پر استثنیٰ حاصل ہے، لیکن بعض علاقوں کے رہائشیوں نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی اطلاعات دی ہیں۔ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close