نئی دہلی دھماکے نے کئی ’’ جھوٹ ‘‘ بے نقاب کر دیئے

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیش آنے والے دھماکے نے کئی جھوٹ بے نقاب کر دیے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق جائے وقوعہ سے نہ زمین پھٹی، نہ دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے یا آثار ملے، اور نہ ہی بارودی دھوئیں یا کسی قسم کے اسپلنٹر موجود تھے۔ بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر اس تاثر کو رد کر دیا ہے کہ یہ کوئی خودکش حملہ تھا۔

’’دی ٹریبیون انڈیا‘‘ کے مطابق پولیس نے واقعے کو مقبوضہ کشمیر اور فریدآباد میں برآمد اسلحہ سے جوڑنے سے بھی گریز کیا ہے۔ یاد رہے کہ 10 نومبر کو اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close