بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پرانے شہر کے علاقہ میں میٹرو سٹیشن کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے سے کم و بیش پانچ گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے متعلق آخری اطلاع 8 افراد کی جانیں ضائع ہونے کی آئی۔
دھماکے کے بعد دہلی شہر میں خوف و ہراس کی فضا ہے اور بہت سے علاقوں میں دوکانیں از خود بند کر دی گئی ہیں۔
جس طرح کے حالات ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بڑی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ احتیاطاً چاندنی چوک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لال قلعہ کے آس پاس کے پورے علاقے اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
بہار کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 120 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی جس کے متعلق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کے حق میں پڑنے والے ووٹوں سے ریاست بہار کے اندر رجحان مین تبدیلی نمایاں نطر آ رہی ہے۔
بھارتی کی سیاست میں یہ مکروہ روایت موجود ہے کہ جب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو الیکشن میں پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، کہیں نہ کہیں فساد پھوٹ پڑتا ہے۔ پرانی دہلی کے علاقہ مین اچانک خوفناک دھماکہ سے بعض لوگوں میں یہ خوف محسوس کیا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کا اثر مقامی مسلم آبادیوں پر پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






