دو روزہ تعطیلات کا اعلان

عمان میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تعطیلات بدھ اور جمعرات، 26 اور 27 نومبر 2025 کو ہوں گی، جبکہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں کام 30 نومبر (اتوار) سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عمان میں قومی دن کے موقع پر دو روزہ تعطیلات دی جا رہی ہیں۔ شاہی فرمان کے مطابق سرکاری تعطیلات میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت اب قومی دن ہر سال 20 اور 21 نومبر کو منایا جائے گا۔ یہ فیصلہ آفیشل گزٹ میں شائع ہونے کے بعد فوراً نافذ العمل ہو گیا۔

پہلے قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم اس تبدیلی کا مقصد شہریوں اور رہائشیوں کو زیادہ وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close