امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر حیران کن ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود وہ نیویارک کی ترقی کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
میامی میں ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ “ایک کمیونسٹ نیویارک میں کیسے کام کرتا ہے”، اور اگر شہر کی بہتری کے لیے ضرورت پڑی تو ان کی انتظامیہ تعاون فراہم کرے گی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک نے اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ظہران ممدانی نے واشنگٹن کے ساتھ تعاون نہ کیا تو شہر کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، کیونکہ کامیابی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔
طنزیہ انداز میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیویارک کے شہری ممدانی کے کمیونسٹ نظریات سے بچنے کے لیے فلوریڈا کا رخ کریں گے، اور اب میامی ان کے لیے ایک نئی پناہ گاہ بن جائے گا۔
تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر وہ نیویارک کے مفاد میں کسی بھی مثبت تعاون سے گریز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






