پاک بھارت جنگ میں کتنے طیارے گرائے گئے؟ ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ

میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بعض اخبارات نے خبریں شائع کیں کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’’ایک اخبار نے لکھا کہ سات طیارے مار گرائے گئے اور ایک کو نقصان پہنچا، مگر میں اخبار کا نام نہیں لوں گا کیونکہ زیادہ تر میڈیا جھوٹی خبریں دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اصل میں دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان ہونے والی اس جنگ کو میں نے ٹیرف (محصولات) کے ذریعے روکا۔‘‘ اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ’’دیکھتے ہیں وہ کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے عوام نے بائیں بازو کے رہنما کو میئر منتخب کر کے دراصل امریکا کی ’خودمختاری‘ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، اب دیکھتے ہیں وہ کیا اقدامات کرتے ہیں — ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close