طیارہ گر کر تباہ ،کئی افراد ہلاک ، کئی عمارتوں میں آگ

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ طیارہ امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ اور آسمان تک اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ حکام نے ایئرپورٹ سے پانچ میل دور عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close