امریکی جوہری تجربات، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایک شرپسند ملک ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات بحال کر کے عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت سے لیس امریکا کے ایسے اقدامات دنیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اس کے نتائج پوری انسانیت کو بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 سال بعد جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ فوری طور پر اور برابری کی بنیاد پر شروع کرے گا۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ چین اور روس کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close