بھارتی میڈیا کا نیا فیک نیوز ڈرامہ

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے “اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی گئی ہے، تاہم یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد نکلی۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں “اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق بدستور موجود ہے اور ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف دوٹوک اور غیر مبہم ہے—نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا گیا، نہ ہی کسی قسم کے فوجی تعاون پر غور ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close