نیروبی: کینیا کے جنوبی علاقے کوالے میں ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تمام 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں غیر ملکی سیاح سوار تھے۔ کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے بتایا کہ فی الحال ان مسافروں کی قومیت کی تصدیق نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو زمین پر گرنے کے بعد شدید آگ لگ گئی، اور جائے حادثہ پر ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






