خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں، شہری خوفزدہ

ترکیہ کے مغربی علاقے میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز صوبہ بالیکسیر کے قصبے سندرگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 6 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں شدت سے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری گھروں اور عمارتوں سے بھاگ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

مقامی حکام کے مطابق سندرگی میں کئی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ 2023 میں ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close