جنوب ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان (ASEAN) کا تین روزہ سربراہی اجلاس ملائیشیا میں شروع ہو گیا، جس میں خطے میں امن اور تعاون کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور افتتاحی خطاب میں کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ناگزیر ہے اور دونوں ممالک کو امن قائم کرنے کی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اجلاس کے دوران تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے گئے، جس میں امریکہ اور ملائیشیا نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
سمٹ میں مشرقی تیمور کی آسیان میں شمولیت کے اعلامیے پر بھی دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، یورپی یونین اور افریقی یونین کے نمائندے بھی شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا اور برازیل کے صدور اور کینیڈا کے وزیراعظم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





