پاکستان میں ترکیہ کے ویزے کی درخواستیں اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں جمع کرائی جاتی ہیں جو ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہیں، کیونکہ ترک سفارت خانہ براہ راست ویزا درخواستیں وصول نہیں کرتا۔
درخواست گزاروں کو ویزا کے لیے تمام ضروری دستاویزات جمع کرانا لازمی ہے جن میں بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔
پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویزا فیس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ تازہ ترین شرح مبادلہ کے مطابق صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کریں۔
ترکی وزٹ ویزا کے لیے سنگل انٹری فیس 60 ڈالر جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے 190 ڈالر مقرر ہے۔ سفارت خانے کی فیس کے علاوہ اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سروس فیس بھی وصول کرتا ہے، جو ویزا کے زمرے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ وی آئی پی سروس کے لیے 65 سے 80 ڈالر تک چارج کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






